پاک فضائیہ کا تیمور کروز میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی(رم نیوز)پاک فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کیے گئے جدید ترین تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تیمور ایئر لانچڈ کروز میزائل 600 کلومیٹر تک زمینی اور بحری اہداف کو نہایت درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے۔ میزائل کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے دشمن کے دفاعی نظام سے بچنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کامیاب تجربے پر سائنس دانوں اور پاک فضائیہ کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے قومی دفاع کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔