واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ کو وینزویلا میں تیل اور دیگر وسائل تک مکمل رسائی نہ دی گئی تو دوبارہ فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وینزویلا کی قیادت کو امریکی مطالبات ماننے کا انتباہ دیا۔ صدر ٹرمپ نے گفتگو کے دوران کیوبا، کولمبیا اور میکسیکو کو بھی سخت پیغامات دیے۔