کراچی(رم نیوز)شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے اور رات کے اوقات میں سردی برقرار رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔شمال مشرق سے ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد رہا۔