اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم نے اقتصادی گورننس میں بہتری کے لیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں 15 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی سہ ماہی بنیادوں پر اپنی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔کمیٹی میں وفاقی سیکرٹریز خزانہ، قانون، منصوبہ بندی، آئی ٹی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ، چیئرمین ایس ای سی پی، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین سی سی پی، ایم ڈی پیپرا، ڈی جی ٹیکس پالیسی آفس اور ایڈیشنل آڈیٹر جنرل شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ کمیٹی کے سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے اور وزارت خزانہ سیکرٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔
یہ اقدام آئی ایم ایف کی نومبر 2025 میں جاری گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ کے بعد اٹھایا گیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ گورننس اصلاحات کے ذریعے پاکستان کی جی ڈی پی میں 5 سے ساڑھے 6 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔