کاراکس(رم نیوز)وینزویلا کی سابق نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز آج پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے عبوری صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گی۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب امریکی فوج کی کارروائی میں صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے ہٹایا گیا۔
روڈریگیز نے مادورو کی گرفتاری کو ’اغوا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کسی بھی صورت امریکا کی کالونی نہیں بنے گا۔ وہ ملک کی سابق وزیر تیل بھی رہ چکی ہیں اور اب تک وینزویلا کے عدالتی، سیاسی اداروں اور فوج کی حمایت حاصل کر چکی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیلسی روڈریگیز کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ امریکی مطالبات کو نہیں مانیں تو انہیں سخت نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں، جس کا اثر مادورو کے مقابلے میں بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔