اسلام آباد(رم نیوز)تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان نے اسلام آباد سے لاہور تک عوامی رابطہ مہم کے لیے جی ٹی روڈ مشن کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ قافلہ مختلف مقامات پر استقبال کے لیے گجرات، گجرانوالہ، شاہدرہ اور لاہور میں رکے گا۔عوامی رابطہ مہم کے دوران تحریک پنجاب اسمبلی کا دورہ بھی کرے گی تاکہ عوامی رابطے اور سیاسی امور پر توجہ مرکوز کی جا سکے۔