لاہور(رم نیوز)لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بادل اور دھوپ کے درمیان موسم کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ صبح سے لاہور کے آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز تک موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے