لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی کی اجازت پر پولیس سے حفاظتی پلان پیش کرنے کا حکم دے دیا

لاہور(رم نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے کائٹ فلائنگ آرڈیننس اور بسنت کی اجازت کے نوٹیفکیشن کے خلاف سماعت کے دوران پولیس حکام سے شہریوں کی حفاظت کے لیے حفاظتی پلان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پتنگ بازی کے دوران شہریوں کی جان و مال کا تحفظ آئین کے تحت ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل کو ہدایت دی کہ آئی جی پنجاب اور سی سی پی او سے حفاظتی اقدامات کی رپورٹ لیکر پیش کریں۔سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے، جبکہ قانونی پہلو بعد میں زیر غور آئیں گے۔