کیلیفورنیا(رم نیوز)واٹس ایپ صارفین کو نئے سائبر فراڈ "گوسٹ پیئرنگ" سے خبردار کیا گیا ہے، جس میں ہیکرز جعلی لنک کے ذریعے صارف کا اکاؤنٹ ہائی جیک کر سکتے ہیں۔ ہیک ہونے والے اکاؤنٹ سے نجی پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی ممکن ہے۔
محفوظ رہنے کے اقدامات کے لیے ماہرین کاکہنا ہے کہ منسلک ڈیوائسز چیک کریں اور غیر معروف ڈیوائس ہٹائیں۔ دو مرحلوں کی تصدیق فعال کریں۔ اور مشکوک لنکس سے دور رہیں۔