امریکی کارروائی میں کیوبا کے 32 اہلکار ہلاک

ہوانا (رم نیوز)کیوبا حکومت نے کہا ہے کہ وینزویلا میں امریکی کارروائی کے دوران 32 کیوبن اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد کیوبا کی مسلح افواج اور انٹیلی جنس اداروں سے تعلق رکھتے تھے اور سکیورٹی و دفاع کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کو قومی ہیرو قرار دیا گیا ہے اور 5 اور 6 جنوری کو دو روزہ سوگ منایا جائے گا۔ تدفین کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔کیوبا کی تصدیق کے بعد خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔