کراچی(رم نیوز) کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیاگیا ، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 دہشت گردگرفتار کرلیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں دھماکہ خیز مواد افغانستان سے لائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔دہشت گردوں کاتعلق کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ فتنہ الہندوستان سےبتایاجارہا ہے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق سہولت کاروں اور ہینڈلرز کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔ دہشت گرد نیٹ ورک کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا۔ کراچی سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر دہشت گرد باردوی مواد تیار کررہے تھے۔