پاکستان نے وینزویلا میں کارروائیوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا

نیویارک (رم نیوز)پاکستان نے وینزویلا کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وہاں ہونے والی کارروائیوں کو عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا کہ دنیا پہلے ہی متعدد بحرانوں سے دوچار ہے اور وینزویلا میں بڑھتی کشیدگی علاقائی اور عالمی امن کیلئے نئے خطرات پیدا کر سکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی اختلافات کا واحد حل مکالمہ اور سفارتکاری ہے، جبکہ یکطرفہ فوجی اقدامات اقوام متحدہ کے منشور اور ریاستی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔