سلامتی کونسل میں امریکی کارروائی پر تنقید، چین اور روس کا مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ

نیویارک(رم نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چین اور روس نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا۔

اجلاس میں پاکستان نے بھی یکطرفہ فوجی اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے مکالمے اور سفارتکاری پر زور دیا۔ یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، جبکہ امریکا نے کارروائی کو دہشت گردی کے خلاف سرجیکل آپریشن قرار دے کر اپنے اقدام کا دفاع کیا۔