پشاور(رم نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی 9 جنوری سے 11 جنوری تک کراچی کے دورے پر رہیں گے، جہاں وہ پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کی قیادت کریں گے۔ دورے کے دوران وہ پارٹی قیادت، جیل میں قید کارکنان اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، کراچی پریس کلب اور بار ایسوسی ایشن سے خطاب کریں گے جبکہ سندھ کے وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کے ارکان سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ دورے کا مقصد سیاسی رابطوں کو مضبوط بنانا اور پارٹی حکمت عملی کو آگے بڑھانا ہے۔