ڈیلسی روڈریگز نے وینزویلا کی عبوری صدارت سنبھال لی

کاراکس(رم نیوز)وینزویلا میں سیاسی بحران کے بعد سابق نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے قومی اسمبلی کے سامنے عبوری صدر کے طور پر حلف اٹھایا۔

انہوں نے امریکی فوجی کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کو اغوا قرار دیا اور عوام کے لیے امن اور معاشی استحکام یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

حلف برداری کی تقریب میں ان کے بھائی اور قومی اسمبلی کے اسپیکر جارج روڈریگز نے صدارت کی، جبکہ دیگر اہم حکومتی رہنما بھی موجود تھے۔