وزیر داخلہ کا شنگھائی دورہ، اسلام آباد کو جدید شہر بنانے کے منصوبے پر توجہ

اسلام آباد(رم نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کو جدید شہر بنانے کے منصوبے کے تحت شنگھائی اربن پلاننگ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہیں شنگھائی کے ماسٹر پلان، ترقیاتی منصوبوں اور شہری سہولتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ محسن نقوی نے شنگھائی کے تیز رفتار ترقیاتی ماڈل کو سراہا اور کہا کہ اسلام آباد کو بھی اسی طرز پر ترقی دینے کے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

دورے میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس بھی موجود تھے۔