کراچی میں شدید سردی، ہفتے اور اتوار کو درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جانے کا امکان

کراچی (رم نیوز)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں ہفتے اور اتوار کو رات کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ یعنی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں شمال مشرق سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں اور نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دس دنوں میں سندھ میں بارش کا امکان نہیں، البتہ 18 یا 19 جنوری کو مغربی ہواؤں کا اثر بالائی علاقوں تک پہنچ سکتا ہے۔