کراچی(رم نیوز)موسم کی خرابی اور دھند کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے 12 ملکی و غیرملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز PK 300 آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی، جبکہ نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ سیالکوٹ اور ملتان ایئرپورٹس پر بھی متعدد پروازیں شدید تاخیر کا شکار ہوئیں۔