کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کے باعث زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 1,700 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 86 ہزار 768 پوائنٹس کی نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 2,653 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 85 ہزار 62 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔