آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقل کرنے کی بنگلہ دیش کی درخواست مسترد کر دی

دبئی(رم نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے منتقل کرنے کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد کر دی۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے درخواست کو ناقابلِ عمل قرار دیا ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے کوئی باضابطہ الٹی میٹم موصول نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے بھارت میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میچز کی منتقلی کا مطالبہ کیا تھا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا مؤقف اپنایا ہے۔