واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے تیل سے متعلق روڈ میپ جاری کر دیا۔ ان کے مطابق وینزویلا کی عبوری اتھارٹی 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکا کو فراہم کرے گی، جو سٹوریج شپوں کے ذریعے امریکی بندرگاہوں تک پہنچایا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ تیل مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن ان کے کنٹرول میں ہو گی، جبکہ منصوبے پر عملدرآمد کی ہدایت انرجی سیکرٹری کو دے دی گئی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق سفارتکاری ترجیح رہے گی مگر دباؤ برقرار رکھا جائے گا۔