فائیو جی لانچ مزید تاخیر کا شکار، پی ٹی اے کو کابینہ سمری موصول نہ ہو سکی

اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان میں فائیو جی سروس کے آغاز میں ایک بار پھر تاخیر ہو گئی ہے، کیونکہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے باوجود فائیو جی سے متعلق سمری تاحال پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو موصول نہیں ہو سکی۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق سمری کی باضابطہ ترسیل کے بغیر سپیکٹرم نیلامی اور فائیو جی لانچ سے متعلق کارروائی ممکن نہیں۔ سمری موصول ہونے کے بعد انفارمیشن میمورنڈم جاری کیا جائے گا، جس کے بعد نیلامی کا عمل شروع ہو سکے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فائیو جی میں تاخیر سے ڈیجیٹل معیشت اور آئی ٹی شعبہ متاثر ہو رہا ہے۔