اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان اور بنگلہ دیش کی فضائی افواج کے سربراہان نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے، جے ایف.17 تھنڈر طیاروں کی ممکنہ خریداری اور تربیتی سہولیات فراہم کرنے پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں تربیتی مشقوں، ایرو اسپیس صنعت، ایئر ڈیفنس اور جدید فضائی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اشتراک پر زور دیا گیا۔ پاک فضائیہ نے بنگلہ دیش ایئر فورس کے کیڈٹس اور پائلٹس کے لیے بنیادی اور اعلیٰ سطح کی تربیت کی یقین دہانی کرائی۔