بین الاقوامی فضائی افواج میں جے ایف-17 کی مقبولیت بڑھ گئی، آخر وجہ کیا ہے؟

اسلام آباد (رم نیوز)بین الاقوامی سطح پر کئی فضائی افواج مغربی طیاروں کے بجائے پاکستان کے جے ایف-17 تھنڈر میں دلچسپی لے رہی ہیں، جس کی اہم وجہ قیمت، دستیابی اور سیاسی لچک ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق، چین اور پاکستان کے اشتراک سے تیار شدہ یہ طیارہ محدود بجٹ رکھنے والی فضائی افواج کے لیے مؤثر اور عملی حل فراہم کرتا ہے، کیونکہ اس میں جدید اپ گریڈ، مقامی دیکھ بھال اور تربیتی سہولیات دستیاب ہیں۔

جے ایف-17 ایک فورتھ جنریشن ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو فضائی نگرانی، زمینی اور فضائی حملوں کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان میں تیار اور اپ گریڈ ہونے والا یہ طیارہ ایف-16 اور دیگر مغربی طیاروں کے مقابلے میں سستا ہے اور خریدار ممالک کو تکنیکی مدد اور تربیت فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق وہ ممالک جو مغربی سپلائرز پر انحصار نہیں کر سکتے یا جن پر پابندیاں ہیں، جے ایف-17 کو اپنی فضائی طاقت اور خودمختاری بڑھانے کے لیے ترجیح دیتے ہیں، جو عالمی دفاعی منڈی میں بدلتے ہوئے رجحانات کی عکاسی کرتا ہے۔