شمالی علاقوں اور بلوچستان میں سردی کی شدت، کاشتکاروں کے لیے انتباہ جاری

لاہور(رم نیوز)ملک کے شمالی علاقوں اور بلوچستان میں شدید سردی کی پیش گوئی کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی خیبرپختونخوا میں بھی سردی کی صورتحال برقرار رہے گی۔شدید سردی کے باعث فصلوں کو نقصان کا خطرہ ہے، اس لیے کاشتکاروں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ زرعی پیداوار محفوظ رکھی جا سکے۔