دمبولا(رم نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج دمبولا کے میدان میں کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی، جس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے یادگار تصاویر بنوائیں۔
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا کے موسم اور کنڈیشنز کے مطابق ہم آہنگ ہو جائے گی اور کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ گزشتہ تین روز سے وقفے وقفے سے بارش رہی ہے، تاہم آج میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہیں۔