اسلام آباد(رم نیوز)ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا وفد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ہدایت پر مذاکرات کے لیے تیار ہے اور وزیراعظم نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔ تاہم، حکومتی موقف کے مطابق بات چیت صرف تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں کے ساتھ ہوگی، غیر منتخب اراکین شامل نہیں ہوں گے۔دریں اثنا، سپیکر کی درخواست کے باوجود اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات کے آغاز کے لیے ابھی تک کوئی مثبت اقدام نہیں کیا گیا۔