سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ابتدائی کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 87 ہزار 265 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1456 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 86 ہزار 518 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔