اسلام آباد(رم نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 93 پیسے سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو جنوری کے بجلی بلوں میں ریلیف ملے گا، تاہم اس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔دوسری جانب نیپرا نے یکم جنوری سے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے اضافے کی بھی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت جنوری 2026 سے اوسط بنیادی نرخ 33 روپے 38 پیسے مقرر کرنے کی سفارش وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق حکومتی منظوری کے بعد ہوگا۔