آئمہ کرام، امام صاحبان اور علماء کو اب ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا:وزیراعلیٰ پنجاب کا علماء کرام میں اعزازیہ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

لاہور(رم نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو روکنا تمام علما کرام کی ذمہ داری ہے۔علماء کرام میں اعزازیہ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ علماء غمی اور خوشی کے موقع پر عوام کی رہنمائی کرتے ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ درست مقام نہیں دیا جا سکا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں 80 ہزار مساجد ہیں اور انہیں 70 ہزار مساجد کے امام صاحبان کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ کئی امام ماہانہ 5 ہزار روپے وصول کرتے ہیں، جس پر انہیں دکھ ہوا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئمہ کرام، امام صاحبان اور علماء کو اب ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔