راولپنڈی(رم نیوز)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی دفاعی قیادت سے دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ملاقاتوں میں علاقائی سکیورٹی، مشترکہ تربیت اور پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے پر بات ہوئی۔ سعودی قیادت نے پاک فضائیہ کی مہارت سراہتے ہوئے مشترکہ مشقوں میں دلچسپی ظاہر کی۔