پی ایس ایل 11: دو نئی ٹیموں کی نیلامی آج اسلام آباد میں ہوگی

اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 11 میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی آج جناح کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں ہوگی۔ نیلامی کا آغاز شام 4 بج کر 15 منٹ پر ہوگا اور اس کے لیے 10 کمپنیوں نے کوالیفائی کیا ہے۔ اس اقدام کے بعد پی ایس ایل کی ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہو جائے گی۔