اسلام آباد(رم نیوز)تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آج اپنی سٹریٹ موبلائزیشن مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ مہم کی قیادت پارٹی سربراہ محمود خان اچکزئی کر رہے ہیں، اور قافلہ اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ یہ تین روزہ دورہ آئینی اقدار کے تحفظ اور عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، اور تحریک نے 28 فروری کو بڑی کال دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔