لاہور(رم نیوز)قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بگ بیش لیگ میں لگنے والی گھٹنے کی انجری سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور اگلے ہفتے بولنگ پریکٹس دوبارہ شروع کریں گے۔
لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ ایونٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین نے بتایا کہ پی سی بی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں بحالی کا عمل جاری ہے، اور وہ جم میں ورزش کے ساتھ بیٹنگ پریکٹس بھی کر رہے ہیں۔
شاہین کے مطابق ایم آر آئی رپورٹ کے نتائج زیادہ تشویشناک نہیں، صرف گھٹنے میں معمولی سوجن ہے اور ایک ہفتے میں مکمل طور پر ٹھیک ہو جائیں گے۔ وہ آئندہ ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہونے کے لیے پر امید ہیں۔