پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں فروخت، تعداد سے بڑھ کر 8 ہو گئی، حیدرآباد کو 175 اور سیالکوٹ 185 کروڑ میں خریداگیا

اسلام آباد(رم نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے دو نئی ٹیموں کی نیلامی مکمل ہو گئی، جس کے بعد لیگ میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہو گئی ہے۔ 7ویں ٹیم حیدرآباد کو ایف کے ایس گروپ نے 175 کروڑ روپے میں خریدا جبکہ 8ویں ٹیم سیالکوٹ اوزیڈ ڈویلپرز نے ریکارڈ 185 کروڑ روپے میں حاصل کی۔

نیلامی جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وفاقی وزرا اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ بولی کا آغاز 110 کروڑ روپے سے ہوا جبکہ وسیم اکرم نے آکشنر کے فرائض انجام دیے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 11 کا آغاز 26 مارچ 2026 سے ہوگا اور نئی ٹیموں کی شمولیت سے لیگ مزید وسعت اختیار کر گئی ہے۔