راولپنڈی(رم نیوز)آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بنگلہ دیش ایئر فورس کے چیف ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں علاقائی سلامتی، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی و عسکری تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔ فریقین نے پاک، بنگلادیش مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون اور تربیتی روابط بڑھانے پر زور دیا۔