بلوچستان دہشتگردی سے متاثر، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی: وزیراعظم شہباز شریف

کوئٹہ(رم نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان بدقسمتی سے دہشتگردی کا شکار ہے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواجِ پاکستان کی قیادت کر رہے ہیں۔

کوئٹہ میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی کام احسان نہیں بلکہ ریاست کی ذمہ داری ہیں، جبکہ این ایف سی کے تحت صوبوں کو وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کراچی تا چمن چار رویہ سڑک منصوبے کے آغاز اور عوامی ریلیف کے اقدامات کا بھی اعلان کیا۔