کوپن ہیگن(رم نیوز)ڈنمارک کے وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ گرین لینڈ پر کسی بھی حملے کی صورت میں ڈنمارک کی مسلح افواج فوری کارروائی کریں گی اور احکامات کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ ڈنمارک کے اندر ایک خودمختار علاقہ ہے اور اس کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ بیان میں بالواسطہ طور پر امریکا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اس سے قبل سات یورپی ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں واضح کیا تھا کہ گرین لینڈ کے مستقبل سے متعلق فیصلہ کرنے کا اختیار صرف گرین لینڈ اور ڈنمارک کو حاصل ہے۔دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے یورپی رہنماؤں کو خبردار کیا ہے کہ اگر یورپ نے گرین لینڈ کی سکیورٹی کو سنجیدگی سے نہ لیا تو امریکا خود کارروائی کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ عالمی میزائل دفاعی نظام کیلئے انتہائی اہم ہے اور بعض مخالف طاقتیں اس خطے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔