لاہور(رم نیوز)پنجاب حکومت نے پراپرٹی اونر شپ ایکٹ میں عدالتی اختیارات واپس لانے کے لیے ترامیم پر رضامندی دے دی ہے۔ نئی ترمیم کے تحت ریٹائرڈ ججز کی بجائے حاضر سروس ایڈیشنل سیشن ججز ٹربیونل کی سربراہی کریں گے، اور قبضے سے متعلق درخواستیں اب سول جج کے ذریعے ضلعی کمیٹی کو بھیجی جائیں گی۔ترمیم میں عدلیہ اور وکلا تنظیموں کو بھی شامل کیا گیا ہے، اور عبوری احکامات کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کا اختیار دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے حکومت اور عدلیہ کے درمیان جاری کشمکش کم ہونے کی توقع ہے۔