لاہور(رم نیوز)ایشیا کی سب سے بڑی بار، لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے۔ 8 نشستوں کے لیے 27 امیدوار میدان میں ہیں اور 15,851 رجسٹرڈ ووٹر بائیو میٹرک طریقے سے ووٹ ڈالیں گے۔صدر کی نشست پر ادیب اسلم بھنڈر، شاہد جمال بٹ اور عرفان حیات باجوہ مدمقابل ہیں، جبکہ نائب صدر، سیکرٹری اور دیگر عہدوں پر بھی متعدد امیدوار میدان میں ہیں۔ آڈیٹر کی نشست پر راحیلہ حفیظ رانا بلا مقابلہ منتخب ہو چکی ہیں۔