لاہور(رم نیوز)لاہور میں 20 سال بعد بسنت کی تقریبات کے لیے انتظامات شروع ہو گئے ہیں۔ شہر کو ریڈ، ییلو اور گرین زون میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں پولیس اور ریسکیو کی خصوصی ٹیمیں تعینات ہوں گی۔غیر قانونی یا بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار ریڈ اور ییلو زون میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ بسنت کے دوران سرکاری سکولوں کی چھتیں بھی استعمال ہوں گی تاکہ طلباء بھی تقریب میں حصہ لے سکیں۔