نوکری ختم؟ اپنی پسند کی نوکری تلاش کرنے کے عملی طریقے

لاہور (رم نیوز)نوکری کھو جانا مالی اور جذباتی طور پر پریشان کن ہو سکتا ہے، مگر یہ وقت نئے مواقع تلاش کرنے کا بہترین موقع بھی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فوری طور پر نوکری تلاش کرنے کے بجائے پہلے اپنی دلچسپیوں اور پچھلے تجربات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔مکمل طور پر سوچیں، ٹھہریں گھبرانے کی بجائے اپنی قابلیت پر بھروسہ کریں اور پھر نئے عزم کے ساتھ نئی ملازمت کی کوشش شروع کردیں۔یہ بات ضرور یاد رکھیں مارکیٹ میں اگر جگہ نہ بھی ہوتو تجربے اور قابلیت کا کوئی جوڑ نہیں ہوتا ہے ہر ادارے کو کامیابی کے لیے تجربہ کار لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

ابتدائی طور پر چھوٹے اقدامات مفید رہتے ہیں، جیسے LinkedIn پروفائل اپڈیٹ کرنا، اپنی پسندیدہ کمپنیوں اور رہنماؤں کو فالو کرنا، یا مختصر آن لائن کورسز میں حصہ لینا۔ یہ اقدامات اعتماد بڑھاتے ہیں اور نوکری کی تلاش میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔اپنی کامیابیوں کو یاد رکھنا اور ان پر فخر کرنا بھی اہم ہے۔ پچھلے پروجیکٹس اور تجربات آپ کی قابلیت کا ثبوت ہیں اور انٹرویو میں اس پر توجہ دینا بہتر رہتا ہے۔

آخر میں، ہر موقع پر جلدی نہ کریں بلکہ واضح کریں کہ کس قسم کے کام اور ماحول میں آپ خوش رہیں گے۔ اس طرح آپ صرف نوکری حاصل کرنے کی بجائے اپنی دلچسپی اور قابلیت کے مطابق بہترین موقع پا سکیں گے۔