ملک بھر میں سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 69 ہزار روپے تک پہنچ گئی

کراچی(رم نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,400 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 4 لاکھ 69 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,915 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 4 لاکھ 2 ہزار 573 روپے تک پہنچ گئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 34 ڈالر اضافے کے بعد 4,472 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔