خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

راولپنڈی(رم نیوز)خیبرپختونخوا کے اضلاع شمالی وزیرستان اور کرم میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مبنی دو کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 11 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق، پہلی کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 6 خارجی مارے گئے۔ دوسری کارروائی ضلع کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر انجام دی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔