واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کی 8 بڑی جنگیں رکوا کر لاکھوں جانیں بچائیں۔ وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اس جنگ کے دوران 8 طیارے گرنے کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ پاکستانی وزیراعظم نے بھی جنگ رکوانے پر ان کی تعریف کی۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ وینزویلا کے تیل پر قبضہ نہ کرتے تو روس اور چین وہاں پہنچ جاتے،انہوں نے گرین لینڈ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم روس یا چین کو اپنا پڑوسی نہیں بننے دے سکتے۔صدر ٹرمپ نے پیوٹن کو اچھا انسان قرار دیا لیکن ساتھ ہی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر یورپ سے نہیں بلکہ امریکہ سے ڈرتے ہیں۔