لاہور(رم نیوز)پنجاب میں سردی کی شدت میں اچانک اضافے کے باعث تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے والدین کے پرزور مطالبے اور بچوں کی صحت کے پیشِ نظر آج دوپہر 3 بجے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
سکولوں کی چھٹیاں ایک ہفتہ مزید بڑھنے کا قوی امکان ہے۔اجلاس میں محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم کا مؤقف: رانا سکندرکا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے، ہم موسم کی صورتحال کو دیکھ کر ہی فیصلہ کریں گے۔