کراچی:پی ٹی آئی کا باغ جناح میں جلسہ سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط، انتظامیہ کو فیس جمع

کراچی(رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی کے باغ جناح میں جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو 25 لاکھ روپے کے پے آرڈرز جمع کرا دیے ہیں، تاہم جلسے کا انعقاد اب سکیورٹی کلیئرنس ملنے سے مشروط ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی رقم میں 20 لاکھ روپے جلسہ گاہ کی فیس اور 5 لاکھ روپے سکیورٹی ڈیپازٹ شامل ہے۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا ہے کہ کسی بھی جماعت کی پرامن سیاسی سرگرمی کو نہیں روکا جائے گا، پی ٹی آئی جلسہ کرنے کے لیے آزاد ہے۔شرجیل میمن نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کراچی آمد پر انہیں مکمل پروٹوکول اور سکیورٹی دی جائے گی، لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پی ٹی آئی قیادت کو اب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ تحریری اجازت نامے کا انتظار ہے تاکہ جلسے کی حتمی تیاریاں شروع کی جا سکیں۔