دمبولا(رم نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بنا کوئی گیند پھینکے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ دمبولا میں میچ کے آغاز سے قبل ہی شروع ہونے والی تیز بارش کی وجہ سے ٹاس بھی ممکن نہ ہو سکا، جس کے بعد امپائرز نے میدان کی صورتحال کو کھیل کے لیے غیر موزوں قرار دیتے ہوئے میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی برتری: تین میچوں پر مشتمل سیریز میں گرین شرٹس کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 11 جنوری کو دمبولا میں ہی کھیلا جائے گا۔