ٹرمپ کا ایران سے متعلق سخت مؤقف، امریکی مداخلت کا عندیہ، تہران کی جوابی دھمکی

واشنگٹن(رم نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران آزادی کی جانب بڑھ رہا ہے اور امریکہ ایرانی مظاہرین کی حمایت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکہ مداخلت کر سکتا ہے۔

دوسری جانب ایران نے امریکی بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور جوابی کارروائی میں اسرائیل اور خطے میں قائم امریکی فوجی اڈے نشانہ بنیں گے۔

ایرانی قیادت نے واضح کیا ہے کہ احتجاج اور فساد میں فرق ہے اور ایران داخلی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات کرے گا۔