جوڈیشل کمیشن کے تین اجلاس آج، ججز کی مستقلی اور تقرریوں پر غور

اسلام آباد(رم نیوز)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے تین الگ الگ اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوں گے۔ اجلاسوں میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین اور بلوچستان ہائیکورٹ کے دو ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور کیا جائے گا۔

تیسرے اجلاس میں آئینی عدالت اور ہائی کورٹس میں ججز کی تعیناتیوں کے فریم ورک، امیدواروں کے انٹرویوز کے طریقہ کار اور آئینی بنچز کے لیے ججز کی نامزدگیوں پر مشاورت ہوگی۔